آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے راولپنڈی پریس کلب تک احتجاج کیااحتجاج کی قیادت صدر آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس راجہ اورنگزیب دانیال نے کی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت میں ملک بھر سےآئے سرکاری ملازمین کے دھرنے میں کئے حکومتی وعدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا وفاقی ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس اضافہ مل گیا مگر ہمیں صوبائی حکومت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔حکومت امتیازی سلوک ختم کرکے صوبوں کو25فیصد الاؤنس اضافہ کی ہدایات جاری کرےحکومت پنجاب نے اگر 25فیصد الاؤنس کا نوٹیفکیشن جلد جاری نا کیا تو پھر لاہور میں دما دم مست قلندر ہو گا ۔
