وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کۓ عدالتی حکم کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دا ئر کر دی

وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملہ پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور عدالت عالیہ کے فیصلے کو کا لعدم قرار دینے کی اپیل کرت ہو ئے موقف ا ختیار کی اہے کہ شہباز شریف کے واپس آنے کی کو ئی ضمانت نہیں ہے حکومت نے سپریم کورٹ کی طرف سے اپیل پر فیصلے تک لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے درخواست میں ا ستدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے لاہور ہائی کورٹ کا حکم قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتالاہور ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام سے جواب مانگا نہ کوئی رپورٹ بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا یکطرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا شہباز شریف کے واپس آنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے شہبازشریف نوازشریف کی واپسی کے ضامن ہیں جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور داماد پہلے ہی مفرور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں