اسلام آباد پولیس نےکرایہ داروں کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے آئی جی اسلام آباد عید الفطر کے فورابعد باقاعدہ آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کریں گے۔ وا ضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریفک دفتر میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا جس میں ایک شہری نے تجویز دی تھی کہ کرایہ داروں کے لئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ کرایہ دار باآسانی اپنی رجسٹریشن کروا سکیں، آئی جی اسلام آباد نے شہری کی تجویز کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایت کی وہ جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کا نظام بنائیں جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کا عید الفطر کے فورا بعد افتتاح کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے اسلام آباد پولیس شہریوں کو ہر سطح پر سہولیات پہنچانے کے لئے اقدامات بروئے کا رلارہی ہے، کرایہ داروں کی آن لائن رجسٹریشن سے زیادہ سے زیادہ کرایہ دار گھر بیٹھے اپنے آپ کو پولیس کے ساتھ رجسٹر کریں گے، اسلام آباد پولیس نے اس سے قبل بھی شہریوں کی سہولت کے لئے آن لائن ٹریفک اپائنٹمنٹ سسٹم، ایف آئی آر الرٹ سسٹم، ٹریفک اپ ڈیٹ الرٹ سسٹم بھی اقدامات متعارف کروا چکی ہے جن کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے
