وفاقی دا رلحکومت میں تمام ٹرا نسپورٹ ا ڈوں کو کھول دیا گیا

 اسلام آباد انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات پر پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ۔ کیا ہے انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے این سی او سی کی ہدایا ت کی روشنی اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے لاری اڈوں کو کھول دیا گیا تاہم اڈوں پر مسافروں کا رش نظر نہیں آیا نو ٹیفیکشن کے مطابق تمام انٹر سٹی، انٹرا سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کو ہفتہ کی رات 12 بجے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے  جس کے بعد اب تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشنل کرنے کی اجازت ہےجبکہ تمام تجارتی سرگرمیوں کو 17 مئ(کل)سوموار سے کھلنے کی اجازت ہوگی۔تمام مارکیٹس اور دکانوں کو رات 8 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔تمام سرکاری اور نجی دفاتر کے عام اوقات کار کو 17 مئ سے بحال کر دیا جائے گا۔تمام دفاتر میں 50 فیصد عملے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا ہر قسم کی انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی۔ٹیک اویز کو 24 گھنٹے سروس دینے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفیکیشن کا اطلاق 16 مئ سے 19 مئ تک صرف چار روز کے لیے ہو گا۔ 19مئی کو این سی او سی کے اجلاس میں تا زہ ترین صورتحال کا جا ئزہ لینے کے بعد نئے ا حکامات جا ری کیے جا ئینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں