اسلام آباد پولیس کا شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور عید کے سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور جرائم کے سدباب کے لئے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ، یو م القد س کے جلو سوں میں پولیس فور س کی ڈیو ٹی کے علا وہ پا کستا ن رینجر ز بھی پولیس کی معا ونت کر یگی۔ پولیس کما نڈوزاور CTF کی ٹیمیں،سپیشل، فا لکن گا ڑ یا ں اور تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں اور اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کو مختلف مقاما ت پر تعینا ت کیا گیا ہے۔ مساجد و عبادتگاہوں کے گرد سپیشل پولیس ٹیمیں گشت کریں گی جن کی سر بر اہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کر یں گے۔ متعلقہ ایس پیز اس سیکو رٹی و پٹر ولنگ پلان کی اپنے اپنے از خو د ما نٹیر نگ کر یں گے۔ پا نچ سو سے زائد پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سر انجا م دیں گے۔جمعتہ الو داع اور یو م القدس کے سلسلہ میں مسا جد، امام با ر گا ہو ں میں سیکو رٹی کے لئے ایک جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا ہے۔ اس پلا ن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ نما ز جمعہ کے اجتما عات کے دوران با و ردی مسلح، سول پارچات اور لیڈ یز پو لیس نے بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں،پورے ضلع میں جنرل ہولڈ اپ اسی سلسلہ کی کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارکے باقی دنوں اور خصوصا عید کے لئے ایک جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تاکہ سکیورٹی کو موثر اور جرائم کا سدباب کیا جا سکے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں تمام افسران و جوانوں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی تھیں۔
