وفاقی پولیس کی کا رکردگی دو ماہ میں چوری شدہ اور چھینی گئی سولہ 17کروڑ کی اشیئا برآمد، ان میں 56 گاڑیاں 89 موٹر سائیکل شامل ہیں جبکہ271 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اسلام آباد پولیس لائنز میں گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ مسروقہ مال کی شہریوں کو واپسی کی تقریب منعقد ہو ئی تقریب میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور پولیس کے دیگر اعلی افسران سمیت چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا شکار ہونے والے عام شہریوں نے بھی شرکت کی آ ئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا سب سرمایہ، محنت اور کوشش کا اصل حصول شہریوں کے مثبت کمنٹس ہیں دن رات محنت کرکے لوگوں کی چھینی ہوئی اشیاء ریکور کرنے والے افسران پر فخرہےکسی جرم کے بعد اس کے حل کے لیے بڑا لمبا چوڑا پراسیس مکمل کرنا پڑتا ہے ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے کوشش کر رہے ہیں کہ معاملات کو صحیح طریقے سے لیکر چلا جائے کل سے پولیس اسٹیشن پہلے سے زائد بااختیار ہوگا انہو ں نےکہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ کا احساس دینے کی کوشش کر رہے ہیں کچھ گاڑیاں سوات کچھ پنجاب کے علاقوں سے بھی ریکور ہوئیں حقدار تک حق پہنچنے سے بڑا ریکارڈ کوئی نہیں ہوسکتاہم اسلام آباد پولیس کو ماڈرن پولیس کی صورت میں ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں گراس روٹ لیول تک خدمات کی فراہمی کے لیے میڈیا کا ساتھ بھی چاہیئے کرائم ہوا ہے تو رپورٹ کریں ایس ایچ او کی مرضی کے مطابق پرچہ درج ہونے کا وقت پرانا ہوچکا ایک ماہ دے رہا ہوں اس طرح کا فنکشن دوبارہ کریں گے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شہریوں کے ساتھ ڈکیتی سمیت کوئی واردات نہ ہولیکن اگر ایسا ہو بھی جاتا ہے تو شہریوں کا مال ان کو واپس دینے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہےدو ماہ میں 56 گاڑیاں 89 موٹر سائیکل اور 271 ملزمان گرفتار ہوئے 16 کروڑ 97 سے زائد کی ریکوری کی گئی
