اسلام آباد (نجیب ملک سے) وفاقی پو لیس کے ڈی آئی جی آپریشن افضا ل احمد نے تمام پو لیس ا فسران کو عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنا نے اورپراپرٹی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنےاور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کی ہدا یت کی ہے اور جرائم کی روک تھام نہ کرنے والے پولیس ا فسران کے خلاف سخت کاررو ائی کرنے کا فیصلہ کیا ہےسوموار کو اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفی تنویر سمیت چاروں زون کے ایس پیز نے شرکت کی جبکہ ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ او بھی موجود تھے اجلاس میں ضلع بھر کی کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا اور تمام افسران سے پوچھ گچھ کی گی ڈی آئی جی آپریشن نے تمام پولیس ا فسران کو ہدایا ت جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے پراپرٹی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے تاکہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں بے گناہ افراد کو کسی مقدمہ گرفتار نہ کیا جائے کرپشن کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن ہو گا قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کو اپیل کی گئی کہ وہ لائسنسی اسلحہ کا اندراج اپنے متعلقہ تھانوں میں کرائیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144ض ف کا نفاذ ہےاسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو گرفتارکر کے مقدمات درج کیے جائیں تین بجے شام پانچ بجے تک ایس ایچ اوز لوگوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جرائم کی روک تھام نہ کرنے والوں ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے نا قص کارکردگی پر تنزلی کر کے اسی تھانے میں بطور تفتیشی افسر لگایا جائے گا اچھی کارکردگی پر ایس ڈی پی او بھارہ کہو اور رمنا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے جبکہ تھانہ سہالہ، رمنا، نون، شمس کالونی کے ایس ایچ اوز کو بھی اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے
