اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹو یو)صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ووٹنگ مشینوں سے ملک میں ا نتخابی عمل کی ساکھ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور بیرون ملک پا کستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے سوموارکو صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی خصوصیات پر اجلاس ہوااجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے، اعظم خان سواتی، سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکریٹری آئی ٹی نے شرکت کی صدر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ (آئی ووٹنگ) کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے قابل بنایا جاسکے گاوفاقی حکومت انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد، آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا چاہتی ہےامید ہےکہ آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں سے ملک میں شفافیت کے فروغ اور انتخابی عمل کی ساکھ یقینی بنانے میں مدد ملے گی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اجلاس کو ای وی ایم کی خصوصیات اور ڈیزائن کے بارے میں بریفنگ دیاور بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی موجودہ خصوصیات کے مطابق پروٹوٹائپ ای وی ایم کے ڈیزائن پر کام کر رہی ہے صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات کے عمل میں معاونت کرنے میں متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی تعریف کی
