وہاب ریاض نے اپنی چھوٹی بیٹی حورین کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

پاکستانکرکٹ ٹیم کےفاسٹبالروہابریاضنے ٹوئٹر پرحورین کی خوبصورت تصاویرشیئرکرتے ہوئے اسے سالگری کی مبارکباد دی۔ کرکٹر نے لکھا ” میری ننھی شہزادی کو سالگرہ مبارک میرے دل کی دھڑکن، میرا بگا ”۔خوبصورت ڈیکوریشن کے ساتھ وہاب کی اہلیہ زینب وہاب نے بھی انسٹاگرام پرفالوورزکی تصاویرشیئرکی۔وہاب ریاض نے تقریب کی سجاوٹ کیلئے ایونٹ پلانر یوگی ویڈنگزکی خدمات حاصل کی تھیں جن کے آفیشل انسٹا پرخوبصورت تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔ سال 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف شاندار کارکردگی سے مقبولیت حاصل کرنے والے فاسٹ بالر کی شادی 2013 میں زینب سے ہوئی، اس جوڑی کی 2 بیٹیاں ایشال اور حورین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں