فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے آئندہ بجٹ میں ملک کے کا روباری طبقے کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جا ئیں نئے ٹیکسز عائد کرنے کی بجائے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے پر توجہ دی جا ئے اور ایف بی آر میں کرپشن کے خاتمے پر توجہ دی جا ئے بجٹ بیو رو کریسی کی بجائے کاروباری طبقےسے مشاورت کے ساتھ بنایا جا ئے فیڈریشن کی تجاویزکو بجٹ میں شامل کیا جا ئے صدر مملکت عارف علوی سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات حکومت کاروباری افراد کو مسابقتی اور منصفانہ کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہےحکومت نے پائیدار معیشت کے قیام کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے صدر مملکت نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود تاجر برادری کو 1.2 کھرب روبے کا مالیاتی محرک پیکیج فراہم کیاگیا کورونا کے دوران احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1.5 کروڑ خاندانوں کی مالی امداد کی گئی حکومت خواتین اور معذور افراد کی معاشی خودمختاری پر بھی توجہ مرکوز کررہی ہے حکومت خواتین اور معذور افراد کو 5 فیصد مارک اپ پر قرض فراہم کررہی ہے تاجر برادری نے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تاجرٹیکس ادا کریں تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے مزید رقوم مختص کی جاسکیں وفد نے صدر کو تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ہدف ٹیکس ادائیگی طریقہ کار مزید آسان بنانے اور موزوں کاروباری ماحول فراہم کرنے پر تجاویزدیں صدر مملکت کی تاجر برادری کو مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کر ائی
