ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے کسی کی جان چلی جانے والی خبریں سب جھوٹ ھیں

جنت مرزا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کے ایس او پیز ہیں جن کے تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے۔ٹاک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے آکے مرجانا یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔ مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات بتاتے ہوئے انہیں غلط ٹھہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں