پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ والدہ کے مستقل شادی کے دباؤ پرزور دینے سے متعلق بیان پر کڑی تنقید کا شکار ہوگئیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک اسٹوری شیئرگ جس میں انہوں نے شادی کے لیے والدہ کے مستقل دباؤ پر بات کی۔نوشین شاہ نے اپنی اسٹوری میں ملک کے لیے بھی لکھا کہ ایسا صرف پاکستان میں ہوسکتا ہے کہ اگر آپ شادی شدہ نہ ہوں تو آپ کی والدہ کی طرف سے یہ بات آپ کو ہر روز یاد کروائی جائے کہ شادی کرلو، شادی کرلو نہیں کرنی بھئی شادی معاف کرو۔ملک کے لیے نامناسب لفظ کا استعمال نوشین شاہ کو بھاری پڑگیا جس پر جہاں ایک طرف شوبز شخصیات بھڑک اٹھیں وہیں فیشن ڈیزائنر عمر سید اور نوشین شاہ کے درمیان آن لائن تلخ کلامی بھی شروع ہوگئی۔عمر سید نے اداکارہ کی اسٹوری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب شادی نہیں ہوپاتی کوشش کرکر کے تو پھر یہی کہنا پڑتا ہے‘۔عمر سید کے بیان پر نوشین شاہ بھی طیش میں آگئیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنبیہ کی کہ برائے مہربانی آئندہ ان سے متعلق بات کرتے ہوئے خیال رکھا جائے۔کامیڈین اور میزبان عدیل امجد نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑجانے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ آپ کہہ رہی ہیں والدہ جان چھوڑدیں جس دن والدہ نے جان چھوڑ دی آپ کی جان نکل جائے گی۔نوشین شاہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اداکارہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایک صارف نے نوشین شاہ کو پاکستان کی کنگنا رناوت قرار دیا تو ایک صارف نے کہا ایسے اداکاروں کو پاکستان سے نکال دیا جائے جنہیں پاکستان کی عزت کرنا ہی نہیں آتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں