پاکستانی کپتان بابراعظم ون ڈے تازہ پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز

آئی سی سی نے ون ڈے تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ھے۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم آٹھ سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرہیں۔ ان کے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی دوسرے،روہت شرما تیسرے، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے فخرزمان ساتویں اورامام الحق تیرہویں پوزیشن پرفائزہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں