پا رلیمنٹ کی پبلک اکا وئنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نیشنل بینک سے متعلق نجی اداروں کی آڈٹ کی رپورٹس طلب کر لیں جمعرات کو اجلاس میں پی اے سی ارکان اور نیشنل بینک بورڈ کے چیئرمین زبیر سومرو کے درمیان بینک کے آڈٹ کے معاملے پرشدید جھڑپ ہو ئی چیئرمین پی اے سی راناتنویر حسین نے کہا کہ نیشنل بینک کا آڈٹ نہ کرا کر آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے والد اسپیکر رہے ہونگے مگران کو تو قانون کا علم ہی نہیں اس پرزبیر سومرونےکہاکہ کمیٹی رکن میرے والد کو اس معاملے میں نہ لے کر آئیں چیئرمین پی اے سی نے بغیر اجازت بولنے پر زبیر سومرو کی سرزنش کر دی اور کہا کہ نیشنل بینک میں کون سی کرپشن ہے جسے چھپایا جارہا ہے، پی اےسی کے ایک اور رکن نور عالم خان نے کہا کہ پی اے سی ان کیخلاف وزیراعظم کو خط لکھے چیئرمین نیشنل بینک بورڈ زبیر سومرو ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہیں اس پر زبیر سومرو نے کہا کہ ہم آئین یا پارلیمنٹ کی بالادستی چیلنج نہیں کر رہے ہیں نیشنل بینک حکومت سے کوئی فنڈز نہیں لیتاپی اے سی نے ان کاموقف نظرانداز کر کےبینک سے متعلق آڈٹ رپورٹس طلب کر لی ہیں
