پا کستان بار کو نسل کی جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف دوبارہ نظرثا نی کی درخواست پر ملک گیر ا حتجاج کی دھمکی

اسلام آباد ( نمائندہ نیوزٹو یو)پاکستان بار کونسل نےجسٹس قاضی فائزعیسی  کےفیصلہ کیخلاف حکومتی نظر ثانی درخواستوں کی مذمت کرتے ہو ئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ا گر اب نظرثانی کی درخاست دائر ہو ئی تو ملک گیر ا حتجاج ہو گا  پا کستان بار کو نسل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دوسری نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے سے گریز کرے وائس چئیرمین خوشدل خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کہ آزادی کیخلاف حکومت کے ایسے اقدامات کی بھر پور طاقت کیساتھ مخالفت کرتے ہیں صدر،وزیر اعظم،وزیر قانون عدلیہ کی آزادی کو دبانا چاہتے ہیں حکومت نے دوسری نظر ثانی دائر کی تو بھر پور مخالفت کریں گے نظر ثانی دائر کرنے پر ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا

وا ضح رہےکہ  نظرثانی کی درخواستیں رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دیں تھیں اور کہا تھا کہ اس میں صدر اور وزیرا عظم نے تضحیک آمیزالفا ظ ا ستعمال کیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں