اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئےبرٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا پاکستان نے عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے فرخ حبیب نے بتا یا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے جبکہ اٹلی کی ٹیتھیان کمپنی( ٹی سی سی) پا کستان کو قانونی چارہ جوئی پر آنے والے تمام اخراجات بھی ادا کرے گی،
