پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزمیں مدمقابل آئیں گی۔ 21 جولائی کو قومی سکواڈ بارباڈوس پہنچے گا 27 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام بارباڈوس کھیلا جائے گا، 28 جولائی کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام بارباڈوس کھیلا جائے گا، 31 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام گیانا کھیلا جائے گا یکم اگست کو چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام گیانا، 3 اگست کو پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام گیانا، 6تا7 اگست کو2 روزہ پریکٹس میچ بمقام گیانا، 12 تا 16اگست کو پہلا ٹیسٹ میچ بمقام جمیکا جبکہ 20 تا24 اگست کو دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام جمیکا کھیلا جائے گا اور 25 اگست کو قومی سکواڈ کی وطن واپسی ہو گی۔
