پا ک افواج کررونا سے نمٹنے کے لیے اپنے جو انوں کو روسی ویکیسین لگائے گی روسی ویکیسین سپٹنک فا ئیو کے 20لا کھ یو نٹس کی خریداری کا معا ہدہ طے پا گیا ہے پا ک فوج قبل ا زیں آزمائشی طور پر یہ ویکیسین ا ستعما ل کر چکی ہے اور اس کے اچھے نتا ئج کے بعد اس کے ا ستعمال کو جا ری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاک فوج کورونا وباء سے نمٹنے اور مکمل خاتمے کے لیے پرعزم کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ روسی ویکیسین پا ک افواج اور ان کے اہل خانہ کو لگا ئی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق پاک فوج کا روسی ویکسین سپٹنک فائیو کی 20 لاکھ یونٹس کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا، جلد پاکستان پہنچے گی۔وسی ویکسین کی پہلی کھیپ ابوظہبی سے پاکستان روانگی کے لیے تیار ہے۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ دو لاکھ یونٹس پر مشتمل پہلی کھیپ لے کر جلد متحدہ عرب امارات سے پاکستان روانہ ہو گا۔ وا ضح رہے کہ روسی ویکیسن کی صرف ایک خوراک ا ستعمال کی جا تی ہے جبکہ اس وقت پا کستان میں چا ئینا کی سا ئینو فارم ویکیسن ا ستعمال کی جا رہی ہے جس کی دو خوارکیں دی جا تی ہیں تاہم ا ب اس کا ا ستعما ل بھی بند کر دیا گیا ہے اور عوام کو جنوبی کو ریا کی کووکیس معاہدے کے تحت ملنے وا لی آسٹرازینکا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے 30 سے 40 سال کے ا فراد کو آسٹرا زینکا ہی لگا ئی جا ئے گی
