پریانکا چوپڑا نے اپنی خوشحال زندگی کا راز سب کو بتا دیا

پریانکا نے اپنی خوشحال ازدواجی زندگی اور دوسال قبل ھونے والی شادی کے بارے میں گفتگو کی۔ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری شادی کو صرف دو سال ہوئے ہیں لہٰذا میں ابھی آپ کو صرف اتنا بتاسکتی ہوں کہ میرے نزدیک خوشگوار ازدواجی زندگی کاراز گفتگو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کرسکیں، ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارسکیں اور حقیقت میں اس گفتگو سے لطف اٹھاسکیں۔اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایاکہ میری شادی کی تقریب کا انتظام دو ماہ میں کیا گیا کیوں کہ ہم دونوں کے پاس سوچنے کے لیے وقت نہیں تھا۔پریانکا نے دوران انٹرویو اپنی مصروفیات اور ترجیحات سے متعلق بھی گفتگو کی ، ان کا کہنا تھا کہ میں  اس وقت اپنی پسند کے کام کرنے میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں