پیپلزپارٹی کا سینٹ کی قائمہ کمیٹٰیوں کے چیئرمینوں کے نام فائنل،کسی نئے رکن کوسربراہی نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)پیپلزپارٹی نے سینٹ میں قائمہ کمیٹیوں کے چیرمینوں کے نام فائنل کرلیے تاہم پیپلزپارٹی نے کسی بھی نئے رکن کو قائمہ کمیٹی کی سربراہی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے کمیٹی کے چیرمینوں کے لیے شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، رضا ربانی ، سلیم مانڈوی والا، روبینہ خالد اور تاج حیدر کے نام فائنل کر لیے گئےخیبر پختونخواہ سے سینیٹر شمیم آفریدی کو قائمہ کمیٹی کا چیرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیاہےاندرون سندھ سے کسی بھی  سینٹر کو کمیٹی کے چیرمین کے لیے منتخب نہیں کیا گیا اندرون سندھ سے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینٹرز مایوسی کا شکار ہو گئےاپوزیشن لیڈر سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر شیری رحمان نے باہمی مشاورت سے نام فائنل کیےشیری رحمان پارلیمانی کمیٹیوں میں بھی پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گی سینیٹر شیری رحمان بیک وقت سینٹ میں پارلیمانی لیڈر، چیرمین کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹیوں کی ممبر بھی ہونگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں