پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہےپاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے رد عمل میں کہا ہے کہ نالائق نااہل حکمرانوں کے آئی ایم ایف کڑی شرائط معادات کا شاخسانہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے بجلی قیمتوں میں مزید اضافہ سے لوگوں کی جیبوں پر 90ارب روپے کا ڈالہ ڈالا جائے گا نیر بخاری نے کہا کہ لوگ مہنگے بجلی بل جلانے والے کی تلاش میں ہیں کہ عمران خان سکون سے کہاں سوئے ہوئے ہیں بخاری نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے لوگوں پر ایک اور بجلی بم گرایا گیا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا ہر فیصلہ عوام الناس کے لئے پریشان کن ہوتا ہے حکمرانوں کی حصہ دار مافیاز نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اللے تللے عیاشیوں اور وزرا فوج ظفر موج کے اخراجات کا بوجھ عوام الناس پر ڈال رہے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ عوام خون چوس حکمران بنیادی ضروریات عوام الناس کی دسترس سے باہر کرنے کے مشن پر ہیں نیر بخاری نے مزید کہاکہ حکمران خاندان کے پیارے اور حکومتی لاڈلے سرکاری چھتری تلے ماہ رمضان میں بھی عوام دشمن فیصلوں کے زریعے مریضوں بیماروں مزدوروں محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضافے میں آزاد ہیں نیر بخاری نے کہا کہ حکمرانوں کی بے رحمی کی حد ہے کہ یہ فاقوں پر مجبور لوگوں کی زندگیاں مزید اجیرن بنانے پر تلے ہوئے ہیں
