کرکٹ کے دیوانے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز دیکھنے کے لیے تیار ہو جا ئیں ۔ متحدہ عرب ا مارات نے پا کستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی اجازت دے دی ہے ایونٹ کے انعقاد کیلئے فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد پی سی بی انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔ پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آئن لائن اجلاس آج ہو گا جس کے بعد انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس حوالے سے حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں متحدہ عرب امارات کی حکومت، انکی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں
