پی ڈی ایم کا سربراہی ا جلاس مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں شروع

اسلام آباد(نما ئندہ نیوزٹویو) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہےاجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک سمیت حکومت کو ہٹانے کے دیگر طریقوں اور پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی پر مشاورت ہو گی۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ہورہا ہےاجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال موجود ہیں جبکہ آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی اور طاہر بزبجو شریک ہیں ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم حکمت عملی پر مشاورت ہو گی جبکہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ نواز شریف پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی پر اپنا مؤقف واضح کریں گے۔امکان ہے کہ پی ڈی ایم ،پیپلزپا رٹی اور اے این پی کی واپسی کےلیے نرم رویہ شرائط عائد کرسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں