سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اپنی رکنیت کاحلف اٹھانے کا امکان ہے۔چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کی صورت میں وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں چوہدری نثار 2018 کے عام انتخابات میں راولپنڈی سےآزادحیثیت سےرکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے اب تک اسمبلی کی رکنیت کاحلف نہیں اُٹھایا۔گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 مئی کو دوپہردوبجے طلب کرلیا ہے
