چوہدری نثار کے خلاف مختلف عدالتوں میں دائردرخواستیں حلف کے راستے کی رکاوٹ،پنجاب اسمبلی نےان کا اسٹیٹس مانگ لیا

 سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے الیکشن جیتنے کے خلاف مخلتف عدالتوں میں دائر کی گئی پیٹیشنز ان کے حلف کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں پنجاب ا سمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدریئ نثا ر سے ان پٹیشنز کا اسٹیٹس مانگ لیا ہے تفصیلات کےمطابق  پنجاب ا سمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کے خلاف مختلف عدالتوں میں دائر کی گئیں رٹ پیٹیشنزکو جواز بنا کرع انہیں حلف ا ٹھا نے سے روک دیا ہے اور کہا کہ ان کے حلف اٹھا نے کا فیصلہ سپیکر یا ڈپٹی سپیکر ہی کر ینگےاسمبلی سیکرٹریٹ اپنے طور پر کچھ نہیں کر سکتا ذرائع کےمطابق چودھری نثارکو بتایا گیا ہے کہ ان کے خلاف مختلف عدالتوں میں 5  پٹیشنز چل رہی ہیں، اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی پٹیشنز کا اسٹیٹس نہیں معلوم، اگر پٹیشن میں چودھری نثار کے خلاف اسٹے ہوا تو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔چودھری نثار سے درخواست کی گئی کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو پٹیشنز کا اسٹیٹس پتا کر لینے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں