چوہدری نثا ر پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں ا ٹھا ئیں گے،ملکی سیاست میں ، سرگرم ہو نے کا کو ئی ارادہ نہیں،قریبی ذرا ئع

چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں ا ٹھا ئیں گےچودھری نثار کے قریبی ذرائع نے انکے حلف اٹھانے یا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ذرائع کے مطابق چودھری نثار 24 مئی کو حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی نہیں آئینگے اور چوہدری نثار کے بیٹے کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار جمہوری سوچ اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ چور راستوں سے اقتدار میں آنے کے قائل نہیں۔ بطور رکن پنجاب اسمبلی ان کا حلف نہ اٹھانا آئین کے متصادم نہیں۔ جب تک آئین میں ترمیم نہیں کی جاتی چوہدری نثار کو ڈی سیٹ نہیں کیا جا سکتا ذرائع کے مطابق چوہدری نثار مو جودہ سیاسی حا لا ت کا جا ئزہ لے رہے ہیں اور فی ا لحال ان کا ملکی سیاست میں سرگرم ہو نے کا کو ئی ا رادہ نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں