کا بینہ کی ا یگزٹ کنٹرول لسٹ کے حوالے سے بنا ئی گئی ذیلی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قا ئد حزب ا ختلا ف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ا جلاس ہوا جس میں وزیر دا خلہ شیخ رشید ، وزیر ا عظم کے مشیر برا ئے ا حتساب شہزاد ا کبر جبکہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی اجلاس میں نیب کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کر دی شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی حتمی منظوری کیلیے معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کیا جا ئے گا جس کے بعد وفاقی کا بینہ قا ئد خزب ا ختلا ف کا نام ا ی سی ا یل پر ڈالنےکی حتمی منظوری سے متعلق فیصلہ کر ے گی وفاقی کا بینہ کی منظوری کے بعد ہی شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالا جا سکے گا وفاقی کا بینہ کا اجلاس 18مئی کو طلب کیا گیا ہے
