کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں طوفانی با رشوں کی پیشن گوئی ،گھروں کی چھتیں ا ڑنے کا خدشہ

 این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیا ت نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیش گو ئی کر دی ہے اور خطرہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کی شدت سے گھروں کی چھتیں اڑ سکتی ہیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے یہ الرٹ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو طوفان میں تبدیل ہونے پر جا ری کیا گیا ہے محکمہ موسمیا ت نے سمندری طوفان کے حوالے سے نیا ا لرٹ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث 18 سے  20 مئی تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں جبکہ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دبا و ہو نے کے با عث کراچی میں 17 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی صورت میں سمندری طوفان بھارت کی جانب بڑھ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان ٹاکٹے کراچی سے 1310 کلومیڑ کی دوری پر ہے اور 18 کلو میٹر کی رفتار سے بھارتی ریاست گجرات کی جانب بڑھ رہا ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں معطل رہنے کی وجہ سے ماہی گیروں کے لیے 16  سے 20 مئی کا عرصہ خطرناک قرار دیا گیا ہے

 دوسری جانب سندھ حکومت کا بحیرہ عرب میں سمندری طوفان”تاکتے”کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں  بل بورڈز ہٹانے، ایمرجنسی  پلان ٹیم بنانے اور  کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان”ٹاکٹے”کی صورتحال پر غور کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اگر سائیکلون گجرات  کو عبور کرتا ہے تو ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ اضلاع   میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر طوفان  کراچی کے غربی علاقے  کو عبور کر جاتا ہے تو کراچی، حب، لسبیبلہ ، حیدرآباد اور جامشورو میں  بارشیں ہوں گی اگر طوفان  گجرات،انڈیا سے ٹکراتا ہے  تو تھر کے علاقے  میں شدید بارشیں ہوں گی۔دوسری جانب ٹھٹھہ ،سجاول اوربدین سمیت سندھ کےکئی علاقوں میں متوقع سمندری طوفان کے پیش نظرانتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ضلع سجاول میں  ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کر کیا گیا۔ ضلع بھر میں افسران  کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ساحلی تحصیلوں جاتی شاہ بندر اور کھاروچھان میں  ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ہدایت کردی گئی۔انتظامیہ کی ہدایت پر ماہی گیروں نے کشتیاں ساحل پر لنگر انداز کردی ہیں۔ ساحلی علاقوں کی بستیوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ٹھٹھہ میں ماہی گیروں کے سمندر میں جانے اور شکار کھیلنے پر پابندی لگادی گئی۔  ریونیو، پبلک ہیلتھ اورپولیس سمیت 13 محکموں کو الرٹ کردیا گیا۔ دریں اثنا بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے متعلق این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہےاین ڈی ایم اے کے مطابق اگرہوا کی رفتار 47-34 کٹس ہوتی ہے تو گھروں کی چھتوں اور فصلوں کو نقصان ہوگا۔ اگر سائیکلون انڈیا گجرات کو عبور کرتا ہے تو ٹھٹھہ ، بدین ، عمر کوٹ اورسانگھڑ ڈسٹرکٹ پراثرات ہوں گے۔ ٹھٹھہ ، بدین میرپورخاص، عمر کوٹ ، تھرپارکر اور سانگھڑ میں بھی بارشیں ہوں گی۔این ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹھہ اور دیگر ضلعوں میں 100-80 کلومیٹر پی ایچ طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ کراچی، حب، لسبیبلہ ، حیدرآباد اورجامشورو میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اگر گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر کے ایریا میں شدید بارشیں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں