کراچی میں بجلی کے بریک ڈاون کے بعد کئی علاقوں کونیشنل گرڈسے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے بریک ڈاون کے نتیجے میں کراچی کو 1100میگا واٹ بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے جبکہ نیثنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی کو 400میگا واٹ تک بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے جبکہ اس کو آہستہ آہستہ بڑھا یا جا رہا ہے وزارت توانائی کے مطابق این کے آئی بلدیہ ون اور ٹوکی لائن ٹرپ کی تھی جس کے با عث 900 میگاواٹ بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ فالٹ کی نوعیت جاننے کےلیے تحقیقات جاری ہیں کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کرا چی کے بعض علاقوں ںارتھ نا ظم آباد ،نیو کراچی ،نارتھ کراچی کو بجلی سپلا ئی شروع کرع دی گئی ہے ۔جبکہ اولڈ صدر، پی سی ایچ ایس ،کھارادراور لیاری کے علاقوں میں بجلی بحال کرنے کے لیے کام جا ری ہے ڈیفنس ، نیپااور سول لا ئینز کے علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے وا ضح رہے کہ کراچی میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا تھا کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون، ملیر ماڈل کالونی، لیاری، کھارادر، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ میں بجلی معطل ہو گئی۔ اس کے علاوہ گلستان جوہر، موسمیات اسکیم 33، لیاقت آباد سی ون ایریا، گلستان جوہر بلاک 14، 18 ، 19، سر سید ٹاؤن ، ڈی ایچ اے، نارتھ کراچی اور اطراف میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی، ہائی وے، ٹیچرز سوسائٹی، رفاہ عام، گلبرگ، نیو کراچی، کلفٹن بلاک 5، صدر، ایم اے جناح روڈ، موبائل مارکیٹ، الیکٹرانک مارکیٹ اور ہائی کورٹ میں بھی بجلی کئی گھنٹے سے معطل رہی ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی لائن میں خرابی ہوئی جس کے بعد نیشنل گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن جامشورو سے ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے 45 گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہو ئے اور سسٹم میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہوئیترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی لائن میں ٹرپنگ ہوئی جس کی وجہ سے بجلی فراہمی متاثر ہوئی تھی تاہم ملک میں بجلی کا پورا سسٹم اس وقت بالکل نارمل ہے
