این ڈی ایم اے کے ترجمان کا دعوی ہے کہ کراچی کے نالوں کی صفائی کام تیزی سے جاری ہے اب تک محمود آباد نالے سے 14900 ٹن کچرا نکالا جا چکا ھے.گجر نالے سے 73550 ٹن کچرا نکالا جا چکا ہےاورنگی نالے سے 153031 ٹن کچرا نکالا جا چکا ہےتجاوزات کی وجہ سے نالوں تک رسائی میں دشواریاں پیش آ رھیں متعلقہ اداروں سے مل کر اس مسلے کا حل ترجیہی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے نئےا لرٹ کےمطابق تاؤتے شدید ترین سمندری طوفان کی شکل ا ختیا ر کر گیا ہےاور 15 کلو میٹر کی رفتار سے اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، سمندری طوفان 18 مئی کی صبح بھارتی گجرات پہنچ سکتا ہے۔
