سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاہے جس کے تحت سی کیٹیگری کے علاوہ تمام ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سی کیٹیگری ممالک کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نےنئےا حکامات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےسی کیٹیگری میں شامل ممالک کی پاکستان میں آمد پر پابندی برقراررہے گی پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندیوں کے حامل ممالک کی نظر ثانی شدہ نئ فہرست جاری دی ہے سی کیٹیگری کے علاوہ تمام ممالک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہےپاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی سول ایوی ایشن کے مطابق کیٹیگری سی میں مزید 15 ممالک کے اضافے کے ساتھ تعداد 38 کردی گئی کیٹیگری سی میں سری لنکا،بھارت، بنگلہ دیش ,ساؤتھ افریقہ، عراق ، ایران سمیت 38 ممالک شامل کر لیے گئے ہیں مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی ۔ سی اے اے کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمدپرسفری پابندیاں 23مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی فہرست میں شامل ممالک کے مسافروں کو پاکستان میں داخلے کے لئے این سی اوسی کی متعلقہ کمیٹی کی پیشگی اجازت درکار ہوگی
