اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے متعلق موقف پر قائم ہےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ڈی ایم سے متعلق موقف ایک اصولی موقف ہےپیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آئینی جمہوری حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد تاریخی ہے انہوں نے کہا کہ آمریت اور آمریت کی پیشرو عوام دشمن مسلط کردہ حکومتوں سے نجات کی خاطر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والی جماعت کے ساتھ جان بوجھ کر جو کچھ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے پیپلز پارٹی کی اپنی مسلمہ حیثیت اور اہمیت ہے ہم کسی کے ماتحت ہیں نہ ہی ڈکٹیشن مانتے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ سیاست میں رابطوں اور ملاقاتوں کے سلسلے کبھی بند نہیں ہوتے شہباز شریف کے عشائیہ میں شرکت کی گئی اور مختلف امور پر گفتگو بھی ہوئی ہے نیر بخآری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں واپس جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت مشاورت سے کرے گی نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو موقف اپنایا اس حکمت عملی کے نتیجے میں ضمنی انتخابات سے لیکر سینٹ انتخابات میں جو جو کامیابیاں حاصل ہوئی وہ بھی سب کے سامنے ہیں پیپلز پارٹی کے دلائل پر مبنی موقف سے پی ڈی ایم کی دیگر قیادت قائل ہوئی تھی نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جہموری جماعت ہے اور جمہوریت پر یقین محکم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کے ذاتی ایجنڈے کے لئے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدامات کی حمایت نہیں کر سکتے
