لاہور: (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پرکوچز، سپورٹس افسران اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جناح ہسپتال لاہور کے اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری ڈاکٹرمحمد عامر سہیل ودیگر ماہرین کوچز، افسران اور کھلاڑیوں کو لیکچرز دیں گے، پنجاب کے تمام جونیئر، سینئر کوچز، تحصیل سپورٹس افسران اور پنجاب کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی آن لائن تربیتی کورس میں شرکت کریں گے ، آن لائن کورسز میں کوچز اور کھلاڑیوں کو کھیل کی جانب واپسی اورکھیل کے سیزن کی تیاری کیسے کی جاتی ہے اور دیگر موضوعات پر لیکچرز دیئے جائیں گے ۔
