ہانیہ نے انسٹا اسٹوریزمیں لکھا ” پھر آپ یہاں کیا کررہے ہیں؟ اگر تبدیلی یہاں اہمیت نہیں رکھتی تو آپ انفلوئنسرکس بات کے ہوئے؟ جائیں کوئی اور نوکری ڈھونڈیں ”۔اداکارہ کی یہ رویہ بےوجہ نہیں، گذشتہ ہفتے معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو نے ایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے ویڈیوز نہ بنانے پرموصول ہوئی۔یوٹیوبر نے اعتراف کیاتھا کہ وہ یہ ویڈیو شوٹ کرنے سے قبل خوفزدہ تھے کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ لوگوں کو کیا چیزپریشان کرتی ہے۔ اگر چہ عرفان جونیجو 2019 میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے اسٹوریز پوسٹ کرچکے ہیں لیکن لوگ اُن سے اس سے زیادہ کی توقع رکھتے ہیں۔
