ہا ئیکورٹ میں نواز شریف،مریم نوازکی ایون فیلڈ، العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت 9جون تک ملتوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیب نے اسلام آباد ہا ئیکورٹ سے نوا ز شریف اورمریم نواز کی ایون فیلڈ، العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی ہےتاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے منگل کو مختصر سماعت کے بعد نوا ز شریف اورمریم نواز کی اپیلوں کی  سماعت نو 9جون تک ملتوی کر دی ہے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کر رہا ہےعدالت نےکمرہ عدالت میں موجود لیگی وکیل اعظم نذیر تارڑ کو روسٹرم پر بلا لیا جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تارڑ صاحب آپ پیچھے کیوں بیٹھے ہیں روسٹرم پر آئیں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں صرف کارروائی دیکھنے آیا تھاعدالت نے سوال کیا کہ ہمیں بتائیں کیا نوازشریف کیلئے نمائندہ مقرر کیا جا سکتا ہے؟اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نمائندہ نواز شریف کی موجودگی میں مقرر کیا گیا ہوتا تو بات اور تھی اب دوسرا طریقہ یہ ہے کہ نواز شریف واپس آئیں تب ہی کیس چلےدوسرا طریقہ یہ ہوتا ہے عدم پیروی پر کیس خارج کیا جاتا ہےعدالت نےاستفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں موجودہ حالات میں نمائندہ مقرر کرنے کی روایت نہیں؟ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں یہاں کسی کے لئے ریلیف نہیں مانگوں گا میں یہاں کوئی سیاسی بات بھی نہیں کروں گا عدالت چاہے تو عبوری حکم کے تحت یہ اپیلیں نمٹا دے نواز شریف جب واپس آئیں تو اپیل دوبارہ کر سکتے ہیں جسسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک کیس میں عدم پیری پر بریت کو سزا میں بھی تبدیل کرچکی جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسارکیا کہ آپ اپنی رائے دیں ہم کیا کرسکتے ہیں؟ جسٹس عامر فاروق کا نیب سے استفسارنیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ  نے استدعا کی کی عدالت میرٹ پر فیصلہ کرکے نواز شریف کی اپیل خارج کرے عدالت نے نواز شریف سے متعلق وکلاء سے دلائل طلب کرلیے اور کہا کہ عدالت کو بتائیں کہ نواز شریف کی اپیل سنی جاسکتی ہے یا نہیں؟ نیب پرا سیکوٹر نے کہا کہ نواز شریف کی چار پانچ وکلاء تھے خواجہ حارث اور دیگر وکیل یہیں ہیں نیب نے نواز شریف کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کردی نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ میں اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کرونگا عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو اپیلوں پر میرٹ کی بات کررہے ہیں اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کردیں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی انتہائی سخت تھی ہائیکورٹ عمارت کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ ہائیکورٹ آنے والے افراد کی سخت تلاشی لی جارہی تھی اورغیر متعلقہ افراد کو ہائیکورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی     

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں