یوم یک جہتی فلسطین کے موقع پر تمام پا کستان فلسطینیوں کے حق میں سڑکو پر نکل آیا وفاقی دارالحکومت سمیت لا ہور،کراچی ،پشاور، کو ئٹہ، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اوردیگر بڑے شہروں میں جلسے جلوس نکالے گئے ارکان پا رلیمنٹ اور ملکی میڈیا سمیت تمام شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسرا ئیل کی نیہتے فلسطینیوں پر جا رحیت اور مظالم کی شد ید مذمت کی اسرائیلی بربریت کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے ہو ئے ریلیاں نکا لی گئیں اورا جتماعات منعقد ہو ئے شرکا نے اسرا ئیلی حملوں پرغم و غصہ کا اظہار کیااور دنیا سے فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں یکجہتی فلسطین مارچ ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھاکہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک مؤقف اپنایا ہے، پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی ہے جسے اقوام متحدہ کے دفتر میں ان کے نمائندے کو پیش کر دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ سینٹرز کے وفد کے ساتھ فلسطینی سفارت خانے گئے انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تا ثرات بھی قلمبند کیے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت کی شدید مزمت کرتے ہیں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے ، غیر قانونی آبادی کاری اور قبضہ، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہےفلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کی جڑ ہےفلسطین کے مسلئے کا حل اقوام عالم اور خاص طور پر خطے کے امن کے لیے نا گزیرہےانسانی حقوق کی علم بردار تنظیمیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطین کے مسلئہ کو سنجیدہ لیتے ہوئے جلد سے جلد بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ آج کے دن فلسطینی بھائیوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہےپاکستان بحیثیت قوم جدوجہد آزادی میں فلسطینیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا اور ان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتا رہے گاوفد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم ودیگر سینیٹرز شامل تھے وفد نے فلسطینی سفیر سے ملاقات میں اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وفد کے شرکا نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور مسجد اقصیٰ پر حملے کی مزمت کی اور افسوس کا اظہار کیا

وزیرداخلہ لال حویلی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہاکہ ایک نہ ایک دن مسئلہ کشمیر اور فلسطین ضرور حل ہوگا۔وفاقی وزیرانسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے اور ان پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے اس مشکل گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں- وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ فلسطین بہترین طریقے سے اجاگر کیا گیا سیزفائر ایک موثر قدم ہے اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں- آزاد کشمیر میں بھی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گيا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور ان کی کابینہ نے بھی شرکت کی پشاور میں بھی بڑا عوامی اجتماع ہوا اور جمعیت علمائے اسلام کے تحت احتجاجی مظاہرے میں عوام نے بھر پور شرکت کی جبکہ لاہور میں بھی تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور مختلف اداروں کے تحت الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔

لاہور میں فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریلی سے خطاب میں جہاں اسرائیلی فورسز کے مظالم کی مذمت کی وہیں وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔ پنجاب اسمبلی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان فلسطینی جھنڈے لے کر ایوان میں پہنچے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ حمزہ شہباز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا کامیابی ہے، حقوق ملنے تک ہم آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان کا ہر فرد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ پریس کلب لاہور کے باہر آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کی جانب سے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد نے کی۔ شرکا نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فیصل آباد میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ سرگودھا اور شیخوپورہ میں نکالی گئی ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بہاولپور میں بھی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔ وہاڑی اور نوشہرو فیروز میں بھی صیہونی فورسز کے مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی گئی۔ ریلیوں کے شرکا نے دنیا پر اسرائیلی مظالم رکوانے پر زور دیا صوابی اور کرک میں بھی سرائیلی مظالم کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ جہانیاں، لیاقت پور، ساہیوال، نواب شاہ، لاڑکانہ، کندیاں، احمد پور شرقیہ، روجھان، کشمور، ظاہر پیر، قصور، ڈیرہ بگٹی اور مریدکے میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔