یکم جون سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےاورپٹرول کی برقراررکھے جانے کا ا مکان

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) حکومت نے یکم جون سےپٹرول کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ڈیزل کی قمیت میں اضافے سے ملک میں مہنگا ئی کی ایک اور لہر آسکتی ہے او گرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جس میں پٹرول کی قیمت برقراررکھنے کی سفارش کی ہے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی برقراررکھنے کی تجویز دی ہےذرائع کے مطابق سمری حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے، قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں