216ارب کےریکارڈ ریفنڈز،سیلزٹیکس میں 28فیصداضا فہ،وزیرمملکت کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایات پر ایف بی آر  میں اصلاحات کے باعث سیلز ٹیکس کولیکشن میں 28%،سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اقدامات کے کسٹمز ریوینو میں 18% اضافہ ہوا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 11.5% اضافہ, نئے ٹیکس فائلزز کی تعداد میں اضافہ کے باعث حاصل ہونے والے ریونیو میں 54 % اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ‏ن لیگ کے آخری سال 2017-18 میں 60 ارب ڈالر کی درآمدات ( import) پر ریونیو، amnesty scheme اور ریفنڈز روک کر صرف 3840 ارب ٹیکس جمع کیا تھا۔  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 216 ارب روپے ریکارڈ ریفنڈز واپس کیا۔ 20% درآمدات میں کمی کے باوجود اس سال11ماہ میں 4140 ارب روپے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں