آئیسکومیں بلنگ فراڈ،وازرت بجلی وپانی اورآئیسکو کوعدالتی نوٹسزجاری

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ  کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے آئیسکو ریونیومیں مبینہ بلنگ فراڈکے خلاف درخواست میں وزارت بجلی وپانی اورآئیسکوسمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار امجد حسین نے اپنے وکیل کے ذریعے آئیسکو ریونیو بلنگ فراڈ کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئیسکو کی طرف سے ماہانہ بلوں میں اضافی وصوکیاں کی جارہی ہیں جن سے متعلق شکایت پر بھی آئیسکو حکام کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکےاور نہ ہی اضافی وصولیوں کو روکا جارہاہے، استدعا ہے کہ آئیسکو کو اضافی وصولیوں سے روکاجائے اور اب تک جو وصولی کی گئی ہے اس کا صارفین کو ریلیف دیاجائے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں