اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹو یو) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے افسران وجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تفتیش کے طریقہ کار، قتل انسانی و اسمگلنگ ،جینڈر پروٹیکشن جیسے کورسز کروائے جارہے ہیں،ان کورسز کا مقصد تفتیش کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ جرائم میں ملوث ملزمان کو سزا دلوانااورقتل ، انسانی اسمگلنگ و دیگر سنگین جرائم کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا ہےتفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس کے افسران وجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مرحلہ وارمختلف تربیتی کورسزکا آغازکررکھا ہے ،اس سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں تفتیش کے نظام کو جدید خطوط پر استوار اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے بارے میں تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں تفیتیشی افسران کو تفتیش کے جدید طریقہ کار اور اس کے معیار کو بہتر بنانے ،قتل ،انسانی اسمگلنگ و دیگر سنگین جرائم کی روک تھام کے بارے میں مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات نے اپنے تجربات سے روشناس کرایا تربیتی کورسز مکمل کرنے والے افسران و جوانوں کے اعزاز میں اختتامی تقریب کے موقع پر پارلیمانی سیکر یٹر ی برائے داخلہ شوکت علی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ،جنھوں نے کورس مکمل کرنے والے افسران و جوانوں کو اسناد تقسیم کیں اس موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکامران عادل ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر نوید عاطف ، پرنسپل ٹریننگ سکول طاہر خان و دیگر پولیس افسران موجود تھے ،ڈی آئی جی ہیڈکوراٹرزکامران عادل نے شروع کئے گئے تربیتی کورسز اور اس کے فوائد کے بارے میں شرکاءکو آگاہی فراہم کی تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ نے اسلام آبا دپولیس کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی دارلحکومت کو امن کا گہوارہ بنانا اور فیملی سٹی کا کہا جا نا ہے تو یہ صرف آپ کی انتھک محنت کی بدولت ہے میں امید کر تا ہوں کہ آپ لوگوں نے یہاں پرجو تر بیت حاصل کی ہے اس کوحقیقی معنوں میں بھی استعمال میں لاتے ہوئے بھرپور فائدہ اٹھایئں گے ،انہوں نے مزیدکہا کہ آئی جی اسلام آباد ایک انتہائی ایماندا ر اور محنتی افیسر ہیں جنھوں نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران انسانی فلاح اور دیگر بہت سارے ایسے اقدامات کئے جو واضع طور پر نظر آرہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش ہے پولیس فورس میں بھی ایک واضع تبدیلی نظر آرہی ہے جن لوگوں کو اکثر پولیس سے شکایات تھیں وہ بھی اب پولیس کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں ،مزید انھوں نے کہا جن اقدامات میں واضع تبدیلی نظر آرہی ہے ان میں جینڈر پروٹیکشن یونٹ ، تھا نہ کلچر کی تبدیلی کے لئے پڑھے لکھے اور قابل تفتیشی افسران اور محرران، ایف آئی آر ایس ایم ایس الرٹ سٹم ، جدید چپ ڈرائیونگ لائیسنس قا بل ذکر ہیں،انہوں مزید کہاکہ اسلام آباد پولیس نہ صر ف دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس کو بین الاقوامی سطح پر بھی روشناس کروایا جائے پولیس کی بہتری کے لئے جن اقدامات میں ہمارا تعاون درکار ہوگاہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی آخر میں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری برائے داخلہ ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے تربیت کورس مکمل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں آئی جی اسلام آباد نے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و دیگر مہمانوں کی آمد پر شکریہ اداکیا ۔
