آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی رینک کے سوا تمام ماتحت افسران سے وائرلیس آپریٹر واپس لے لیے

اسلام آباد(نمائندہ نیوز ٹو یو)آئی جی اسلام آباد نے ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہو ئےتمام ماتحت افسران کے وائرلیس آپریٹر واپس لے لیے ہیں ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی رینک سے نیچے آفیسرز سے وائرلیس آپریٹرز کلوز کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے رول کے مطابق ایس ایس پی رینک سے نیچے کا کوئی بھی آفیسر اپنے ساتھ آپریٹر نہیں رکھا سکتا ایس ایس پی رینک اور اس سے اوپر تک کے افسران کے ساتھ پرانے آپریٹرز بھی کلوز کرلئے گئےصرف ایسے اہلکاروں کو آپریٹر رکھا جائے گا جو پوری سروس میں کہیں بھی آفیسر کے ساتھ آپریٹر نہیں رہےنئے تعینات ہونے والے آپریٹرز کو پہلے دو روزہ پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں ٹریننگ سیشن کروایا جائے گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں