آئی جی پنجاب نےتما م تھانوں کے ایس ایچ اوز سے 9cکےتحت منشیات فروشی اورمنشیات سمگلنگ کا پرچہ درج کرنے کےاختیارات واپس لے لیے

لا ہور (نمائندہ نیوزٹویو)آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ کا پرچہ درج کرنے سے پہلے ایس ایچ او کو متعلقہ ایس پی سے اجازت لینا ہو گی ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں سے پیسے لیکر چھوڑنے اور معصوم شہریوں پر منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمات درج کرنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد آئی جی پنجاب انعام غنی نے یہ احکامات جاری کئے ہیں اس سے قبل نائن سی کا مقدمہ ایس ایچ او درج کر رہا تھا۔آئی جی آفس کے ذرا ئع کے مطابق اس اقدام سے پیسے لےکریا جان بوجھ کربے گناہ اور معصوم شہریوں کوپیسے بنانے کی خاطر منشیات کے جھوٹے مقدمات میں پھنسانےکی حوصلہ شکنی ہو گی منشیات فروشی یا منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں عموما پولیس ہی گواہ ہو تی ہے اور عدا لتیں اس کو تسلیم کرتی ہیں کئی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں پولیس نے منشیات فروشوں سے پیسہ لے کر بے گنا ہ اور معصوم لو گوں کو اس میں پھنسا دیا اور وہ کئی سال تک جیل کی سلا خوں کے پیچھے قید رہے   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں