لاہور(نمائندہ نیوزٹویو) آئی جی پنجاب انعام غنی نے 11 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حسن اسد علوی کو ایس ایس پی پولیس سکول آف اینٹلی جنس لاہور، غلام مبشر میکن کو اے آئی جی انسپکشن پنجاب لاہور، ایس پی انویسٹیگیشن آصف آمین اعوان کو ڈی پی او شیخوپورہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن گجرانوالہ کرار حسین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سید علی کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن گجرانوالہ ، ناصر سیال کو اے آئی جی آر اینڈ ڈی پنجاب لاہور، عبدالقیوم گوندل کو ایس پی ہیڈکواٹر گوجرانوالہ، نعیم عزیز سندھو کو ایس پی انویسٹیگیشن حافظ آباد ، تصور اقبال کو ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی، ناصر عباس کو ایس ڈی پی او سلانوالی سرگودھا اور ذوالفقار علی ورک کو ایس ڈی پی او صدر قصور تعینات کر دیا گیا ہے۔
