آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری

ٹوئٹرکی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ وہ ٹوئٹرسے اسکرین شاٹس لینے کے بجائے اب براہ راست انسٹاگرام اسٹوریزپرشیئر کرسکتے ہیں۔ٹوئٹر انتظامیہ نے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا ” برائے مہربانی انسٹاگرام اسٹوریز پرٹوئٹس کے اسکرین شاٹس پوسٹ کرنا بند کریں۔ آئی فون صارفین اب ٹوئٹس کو براہ راست شیئر کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والے آئی فون صارفین درج ذیل ہدایات پرعمل کرتے ہوئے صرف ایک کلک سے ٹویٹس انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کر سکتے ہیں۔ شیئرکی جانے والی ٹویٹ کا انتخاب کرنے کے بعد شیئرآئیکون پر ٹیپ یا کلک کریں۔ پھرانسٹاگرام اسٹوریز کے آئیکون پر کلک/ ٹیپ کریں جس سے ٹوئٹر مذکورہ ٹوئٹ کےاسنیپ شاٹ کے ساتھ صارف کو براہ راست انسٹاگرام ایپ کے اسٹوری کری ایٹنگ موڈ پر لے جائے گا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے صارف کوٹویٹ میں میوزک ، اسٹکر، ٹیکسٹ سمیت دیگرچیزیں شامل کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ اسٹوری پوسٹ کیے جانے کے بعد صارف کی پروفائل میں دیگراسٹوریز کے ساتھ ظاہر ہوگی۔ لیکن یہ اسکرین شاٹ کی طرح ہی ہوگی ۔ انسٹاگرام اسٹوریز پرٹویٹ شیئرکرنے کا آپشن صرف پبلک ٹویٹس تک محدود ہےجو دیگر اسٹوریز کی طرح انفرادی یا تمام فالوورز کو شیئر کی جاسکتی ہیں، تاہم پروٹیکٹڈ ٹویٹس کو شیئر نہیں کیا جاسکتا۔ امکان ہے کہ یہ سہولت جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی مہیا کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں