آزادکشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹوں کی فروخت کاانکشاف،پی ٹی آئی دودھڑوں میں بٹ گئی،آزاد کشمیرسےپارٹی کے سنئیر عہدیداروں قیادت پر سنگین الزا مات

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) آزاد کشمیرکے آئندہ ہونے والی ا نتخابات کے لیے پی ٹی آئی ٹکٹوں کی مختلف امیدواروں فروخت کا انکشاف ہوا ہے ن لیگ چھوڑ کر آنے والے دو افراد کو چند گھنٹوں میں ٹکٹ جاری کئے گئے پی ٹی آئی آزادکشمیر میں الیکٹیبلز کی سیاست پر پارٹی عہدیدار سامنے آگئے ہیں سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان دو دھڑے آزادکشمیر کی سیاست میں بن گئےپی ٹی آئی آزادکشمیر نے اپنے ورکرز اور پارٹی کے سینئر عہدیدارون کو نظر انداز کر دیا پی ٹی آئی ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے نو امیدواروں نےاپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے دونوں دھڑوں میں ٹکٹ فروخت کئے جا رہےپی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر راحیلہ خان  ٹکٹ تقسیم پر سراپا احتجاج بن گئیں ان کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے ناانصافی کی پونچھ میں پانچ ماہ قبل ایک سرمایہ دار ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہوا اسے ٹکٹ کیوں ملاپی ٹی آئی آزادکشمیر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف نو امیدوار کھڑے ہو گئے سینئر نائب صدر پی ٹی ائی راحیلہ خان نےکہا کہ جو ہم سالہا سال سے پی ٹی آئی کی جدوجہد کرتے رہے اس کا کیا یہ نتیجہ ہےٹکٹوں میں میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے اور عمران خان اس سے بے خبر ہیں عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بننے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب یہ سب ہو رہا ہےبارہ سال پارٹی کو دئیے اب ن لیگ سے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا ن لیگ کے ممبر اسمبلی کے گھر میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ فروخت کیا گیا ٹکٹ کے لئے امیدوار ایڈوکیٹ عبدالحمید خان نے گفتگو کرتے ہو ئے الزا م عائد کیا کہ بد قسمتی سے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دو دھڑے ہو چکے ہیں عمران خان آزادکشمیر میں سرمایہ داروں سے اور ٹکٹوں کی خریدوفروخت کرنے والوں سے کان چھڑائیں ایڈوکیٹ عبدالحمید خان نے الزام عائد کیا کہ باہر سے پیرا شوٹرز کو پارٹی میں شامل کیا گیا اور ٹکٹ جاری کئے گئےپونچھ سے 14 امیدواروں نے پی ٹی آئی ٹکٹوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہےوسطی باغ سے سردار تنویر الیاس پر ٹکٹ خریدنے کا الزام لگایا گیا ہےپی ٹی آئی  آزادکشمیر کے عہدیدار بنی گالہ میں  عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دے چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں