اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امتحانات کے خلاف فیض آباد میں اسکول اور کالجز کے طلبہ کا احتجاج جاری ۔ طالبعلموں کا مطالبہ ہے کہ آن لائین امتحانات لیے جائیں۔ پولیس کی جانب سے گارڈن کالج اور پنجاب کالج کے 20 سے زائد طلباء کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے مظاہرہ کرنے والے طالبعلموں کو منتشر کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اسٹوڈنٹس کو تھانہ آئی نائن منتقل کردیا گیا۔ سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ہمیں بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سٹوڈنٹس کی قانونی معاونت کے لیے وکلاء کی ٹیم بھی تھانے پہنچ گئی۔
