اب مڈل کلاس طبقہ بھی بآسانی گاڑی خرید سکے گا، عمران خان کا اہم علان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گاڑیاں سستی کرنے کا عزم کر لیا۔ سستی گاڑیاں مڈل کلاس طبقہ بھی بآسانی خرید سکے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نےٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ کیا کہ آج وزیراعظم پاکستان نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے جس کے تین اہداف ہیں پہلا کہ گاڑیوں کی قیمت کم کی جاسکے تا کہ مڈل کلاس بھی خرید سکے۔ دوسرا کہ گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار ہو اور تیسرا کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔اپنی ٹویٹ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ وفاقی وزراء خسرو بختیار، حماد اظہر اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں