اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں نیب نے ضمنی ریفرنس عدالت جمع کرادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر نیب حکام کی طرف سے ضمنی ریفرنس عدالت میں جمع کرایاگیا، عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت13 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔
