احتساب عدالت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سا بق چیئرپرسن فرزانہ را جہ کو ا شتہاری قرار دے دیا، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) احتساب عدالت نے  بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں مسلسل عد م حا ضری پر فرزانہ را جہ کو ا شتہاری قرار دیتے ہو ئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دئیے ہیں اورفرازنہ را جہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے احتساب عدالت میں سابق چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہو ئی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس پر سماعت کی احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کرتے ہو ئے حکم دیا ہے کہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کر دی گئی شریک ملزمان کے وکلا ء نے عدالت سے ا ستدعا کی کہ پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟ عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق انوسٹی گیشن کو کسی اسٹیج پر ختم نہیں کیا جا سکتا احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کر لیا او ر کیس کی سماعت 14جون تک ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں