اسلام آباد (نیوزٹویو) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جا وید ا قبال نے کہا ہےاحتساب کے عمل سے کسی کو خوفزدہ ہو نے کی ضرورت نہیں ہے سوموار کوچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 پیش کی چیئرمین نیب نے ایوان بالاء کے سربراہ کوملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیااحتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور موثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریف کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبدرای کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔احتسابی عمل کے نتیجے میں تاجر اور کاروباری طبقے کے ہراساں ہونے کے تاثر کی نفی ہونی چاہیے۔ چیئرمین نیب نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا۔ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے
